سٹی42: پنجاب حکومت نے پی آئی سی بی (PPCB) منصوبے کے ملازمین کے تقرر و تبادلے پر عارضی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی آئی سی بی منصوبے کے تحت پنجاب کے 16 شہروں میں سیوریج، سٹریٹ لائٹس اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے کام جاری ہیں۔
منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے اور محکمہ بلدیات اس کی نگرانی کر رہا ہے۔
محکمہ بلدیات نے ملازمین کے تقرر و تبادلے پر پابندی کی سمری بھی جاری کر دی ہے تاکہ منصوبے کی کارکردگی متاثر نہ ہو اور کام بروقت مکمل کیا جا سکے۔