ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کےدائرہ اختیارمیں اضافہ

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کےدائرہ اختیارمیں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دائرہ اختیار میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل کوہِ سلیمان اور ڈی جی خان کو بھی سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ تحصیل راجن پور اب سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کے دائرہ اختیار میں آ گئی ہے۔

حالیہ فیصلے کے تحت ڈی جی خان پولیس ریجن میں مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور سمیت تمام اضلاع اب سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں شامل ہوں گے۔ اس اقدام کے ساتھ ہی 27 ستمبر 2019 کے سابقہ نوٹیفکیشن میں بھی ترمیم کر دی گئی ہے۔