پریتی زنٹا کی ہمشکل امریکی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پریتی زنٹا کی ہمشکل امریکی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا صارفین نے ماضی کی مقبول ترین بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی ہمشکل امریکی اداکارہ تلاش کر لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر “فلم اپڈیٹس” کے نام سے موجود تصدیق شدہ اکاوْنٹ نے معروف امریکی اداکارہ للی گلیڈسٹون کی تصویر پوسٹ کی۔

ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے “فلم اپڈیٹس” نے اعلان کیا کہ “فلم ‘کِلرز آف دی فلاور مون’ کی اداکارہ للی گلیڈسٹون  کو 2024 کے اسپرٹ ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے”۔

 امریکی اداکارہ کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو اُلجھن میں ڈال دیا اور وہ تبصرے کرکے پوچھنے لگے کہ پریتی زنٹا کی تصویر کیوں پوسٹ کی جبکہ کچھ صارفین نے تو ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر امریکی اداکارہ کے بجائے پریتی زنٹا کو مبارکباد دی۔

دراصل، ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں بالی ووڈ اسٹار پریتی زنٹا سے امریکی اداکارہ للی گلیڈسٹون کی غیرمعمولی مماثلت نے مداحوں کو حیران و پریشان کیا۔

 واضح رہے کہ بھارتی فلم اداکارہ پریتی زنٹا  بالی وڈ  نے ہندی فلموں میں اپنی پہچان بنائی، اس کے علاوہ تیلگو، پنجابی اور انگریزی زبان کی فلموں میں بھی کام کیا۔ انگریزی ادب اور کرمنل نفسیات میں گریجویشن کرنے کے بعد، زنٹا نے 1998 میں دل سے ، فلم سے اپنے کیریئر کی شروعات کی اور اس سال سولجر فلم میں بھی کردار نبھایا۔ اسی فن میں اس کو فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا اور بعد میں اس نے کیا کہنا (2000ء) میں ایک نوخیز اکیلی ماں کا کردار ادا کیا جس سے اس کو کافی شہرت ملی۔ اس نے آگے چل کر مختلف قسم کے کرداروں سے اپنا کیریئر قائم کیا۔