خزانہ خالی ہوتے ہی محکمہ خزانہ نے آنکھیں پھیر لیں

خزانہ خالی ہوتے ہی محکمہ خزانہ نے آنکھیں پھیر لیں
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: خزانہ خالی ہوتے ہی محکمہ خزانہ نے آنکھیں پھیر لیں،، ایل ڈی اے سمیت تمام محکموں کی تمام سمریاں واپس بھجوائی جانے لگیں۔

محکمہ خزانہ نے ایل ڈی اے کی نئے فلائی اوور اورانڈر پاسز بنانے کی سمریاں واپس کرنا شروع کر دی ہیں۔ محکمہ خزانہ نے ایل ڈی اے کو انڈر پاس اور فلائی اوور بنانے کیلئے فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایل ڈی اے سے آنیوالی تمام سمریوں پر ایل ڈی اے کو اپنے ذرائع سے ریونیو خرچ کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے کو وحدت روڈ فلائی اوور، طلعت پارک انڈر پاس سمیت دیگر منصوبوں کیلئے فنڈز نہیں ملیں گے۔

محکمہ خزانہ نے تمام منصوبوں کیلئے فنڈز آئندہ مالی سال میں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ ایل ڈی اے کی کوئی بھی سمری منظور نہیں کر رہا، محکمہ خزانہ نے دیگر محکموں کی تمام نئی سکیموں کی سمریاں بھی واپس کرنا شروع کر دی ہیں۔