اومی کرون، دوسری ریاستوں سے ابوظہبی آنیوالوں کیلئے نئی مشکل

new entry rules for travelers within UAE
کیپشن: Abu Dhabi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ابوظہبی میں دو روز  میں کورونا اومیکرون ویرئنٹ کے  100 سے زیادہ  ہونے پر  نئے قوانین نافذ ۔ دبئی، شارجہ سمیت کسی بھی ریاست سے آنے والوں کی چیکنگ کے لئے فیشیل کوویڈ-19 اسکینر (Facial Covid Scanner) کا استعمال  کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومیکرون تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے جس کے بعد ابوظہبی نے متحدہ عرب امارات میں سفر کرنے کے لئے نئے  قوانین جاری کیے ہیں۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کے دوسری ریاستوں سے ابوظہبی آنے والے لوگوں کے لئے یہ حکم ابوظہبی کے سبھی انٹری پوائنٹس پر 19 دسمبر سے لاگو ہوجائے گا۔

خلیج ٹائمزکے مطابق ابوظہبی ایمرجنسی، بحران اور آفات کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار سے ای ڈی آئی اسکینر کا استعمال دارالحکومت کے سبھی انٹری پوائنٹس پر کریں گے۔ یہ حکم صرف اُنہی لوگوں پر لاگو ہوگا، جو یو اے ای کے اندر واقع دوسری ریاستوں سے ابوظہبی میں انٹری کررہے ہوں گے۔ 

ابوظہبی کے ای ڈی ای ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تیار کیے گئے اس اسکینر کی مدد سے کوویڈ -19 کے مریضوں کو پکڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کا دعویٰ ہے کہ اسکیننگ سسٹم تکنیک سے برقی مقناطیسی لہروں کو جانچ کر کوویڈ-19 کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

ابوظہبی کی سرکاری کمیٹی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سبھی مشتبہ پازیٹیو کوویڈ کیسز کو ایک سائٹ پر ٹیسٹ کے لئے بھیجا جائے گا۔ وہاں ان لوگوں کا مفت اینٹیجن ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ان لوگوں کو کورونا وائرس ٹسٹ کے رزلٹ 20 منٹ کے اندر دے دئیے جائیں گے۔