جنیدریاض : مہنگے نمک نے ہانڈی کا ذائقہ بھی پھیکا کردیا،مختلف کمپنیوں نے نمک کے ریٹس میں 13 روپے کلو تک اضافہ کردیا،ریٹ 30 روپے کلو سے بڑھ کر 43 روپے کلو پر پہنچ گیا،پرچون پر کھلا نمک بھی 30 سے 35 روپے کلو فروخت کیا جانے لگا،برانڈڈ نمک کے آٹھ سو گرام کا پیکٹ بھی 30 سے 35 روپے کا ہوگیا۔
پٹرول کا ریٹ کم لیکن نمک کا ریٹ بڑھ گیا۔مختلف کمپنیوں نے نمک کے ریٹس میں 13 روپے کلو تک اضافہ کردیا۔ریٹ 30 روپے کلو سے بڑھ کر 43 روپے کلو پر پہنچ گیا۔پرچون پر کھلا نمک بھی 30 سے 35 روپے کلو فروخت کیا جانے لگا۔برانڈڈ نمک آٹھ سو گرام کا پیکٹ بھی 30 سے 35 روپے کا کردیا گیا۔مہنگائی پر شہریوں کا اظہار تشویش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مہنگائی نے عوام کا گزارا مشکل کردیا ہے، حکومت عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کرے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کےباعث گھر کا کچن چلانا مشکل ہوچکا ہے،حکومت بھی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ سے جہاں غریب آدمی پریشانی سے دوچار ہیں،،،، وہیں متوسط طبعقے سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے بھی اب گھر کا خرچ چلانا مشکل تر ہو گیا ہے ۔ٍ