جناح ہسپتال میں ٹرانسپلانٹ سنٹر بنے گا

جناح ہسپتال میں ٹرانسپلانٹ سنٹر بنے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینال روڈ (بسام سلطان ) وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جناح ہسپتال آمد، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہسپتال میں علاج معالجہ سمیت دیگر سہولیات میں بہتری لانے پر چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہراعجاز کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ ڈائلسز سنٹر کی ماہانہ تقریب میں شرکت کی۔

  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ ڈائلسز سنٹرمیں مریضوں کی عیادت کی اور سہولیات سے متعلق دریافت کیا، 2006ء سے شروع ہونیوالے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے اس اقدام کو سراہا۔ ان کا کہنا تھاکہ مخیر حضرات کے تعاون سے ہسپتال کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے، اس پر گوہر اعجاز کے شکر گزار ہیں۔

گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ یہاں ہرسال 72 ہزار آپریشنز ہوتے ہیں، ہسپتال کے قیام سے ہی بنائے گئے، 12 آپریشن تھیٹرز میں سرجریاں کی جاتی ہیں، جن کو اپ گریڈ کیا جائے گا، ہمارے پاس 5 ہزار ڈاکٹرز ہیں۔ ان کیلئے کیفے بھی بنایا جارہا ہے۔

چیئر مین بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھاکہ اگلے 90 دن میں ہسپتال کڈنی ٹرانسپلانٹ سنٹر اور مریضوں کے لواحقین کیلئے 100 بستروں پر مشتمل مسافر خانہ بھی مکمل کر لیا جائے گا۔ 

واضح رہےکہ کچھ روز قبل گوہراعجاز فاؤنڈیشن نے جناح ہسپتال میں ہسپتال انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم کے قیام کا اعلان کیا تھا، گوہر اعجاز فائونڈیشن، پی آئی ٹی بی اور جناح ہسپتال کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ایم او یو کے تحت ہسپتال میں ہر سال آنے والے 25 لاکھ سے زائد مریضوں کی میڈیکل ہسٹری، تشخیصی ٹیسٹ اور دیگر ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer