سٹی 42 : لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں سگیاں پل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق 13سالہ دانش اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کوٹکرماری ۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں دانش موقع پر ہی دم توڑ گیا، لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، ٹرک قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔