ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شناختی نظام مزید محفوظ اور مؤثر بنانے کا فیصلہ

نادرا کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شناختی نظام مزید محفوظ اور مؤثر بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نادرا کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شناختی نظام مزید محفوظ اور مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

نادرا نے پاکستان میں تیار کردہ نیا پولی کاربونیٹ شناختی کارڈ متعارف کرا دیا۔ نئے پولی کاربونیٹ شناختی کارڈ کے فرنٹ اور بیک پرکیوآرکوڈز شامل کیے گئے ہیں۔ نئے شناختی کارڈ پر آزاد کشمیر کے رہائشی، بزرگ شہری،آرگن ڈونر کے لوگوز شامل ہیں۔ 

نئے پولی کاربونیٹ شناختی کارڈ کے اجرا سے فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ موجودہ شناختی کارڈ والوں کو نئے کارڈ کے اجرا کیوجہ سے کارڈ تبدیل کروانے کی ضرورت نہیں۔ 
نادرا سینٹرز پر شہریوں کی سہولت کے لیے کیوسک مشینز نصب کر دی گئیں۔ شناختی خدمات کی بہتر پروسیسنگ کیلئے مختلف سینٹرز میں موبائل ٹیبلٹس بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔