علی ساہی:آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ آئی جی پنجاب نے مختلف درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔
لیڈی کانسٹیبل شائستہ سرفراز کی ٹرانسفر کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ضروری کارروائی کی ہدایت کی۔
مرحوم اے ایس آئی محمد اشرف کی بیٹی کی بھرتی سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی کو احکامات جاری کیے گئے، جبکہ ڈی ایس پی عبدالغفار کی اٹیچمنٹ سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اسی طرح ایک اے ایس آئی اور 3 ہیڈ کانسٹیبلز کی پی کیڈر سکیم کے تحت بھرتی کی درخواست پر بھی ایڈیشنل آئی جی کو ضروری کارروائی کے احکامات دیے گئے۔
شہید اے ایس آئی شیش احمد کی اہلیہ کی پلاٹ کی فراہمی سے متعلق درخواست پر آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پروموشن اور ویلفیئر سمیت دیگر درخواستوں پر بھی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود اور جائز مسائل کا بروقت حل محکمہ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔