ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کا معاہدہ طے

پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کا معاہدہ طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کا معاہدہ  طے پا گیا۔

 ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر طیارے میں منعقدہ تقریب میں سر ی لنکن ایئر لائن کے عملہ کے ساتھ کیک بھی کاٹا گیا۔ معاہدے کے تحت لاہور میں سری لنکن کی چار ہفتہ وار پروازوں کو تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔ پی آئی اے سری لنکن ایئرلائن کو لاہور ایئر پورٹ پر انجینئرنگ سروسز فراہم کرے گی۔ یہ معاہدہ زرمبادلہ کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی انجینئرنگ خدمات سے استفادہ کرنا پی آئی اے کی انجینئرنگ صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے۔

واضح رہ کہ پی آئی اے انجینئرنگ پہلے ہی کئی ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔