ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

ملک میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے ) نے ملک کے بیشتر علاقوں کیلئے شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا جس میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

چترال، دیر، سوات، کالام، بٹگرام، ایبٹ آباد اورہری پور میں شدید بارش متوقع ہے،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ  ہے۔ مردان، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ اورہنگو میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے ،بنوں، لکی مروت ، ڈی آئی خان میں سیلاب اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔وزیرستان، کرم اورباجوڑ کے نشیبی علاقوں میں سیلاب اور برساتی نالوں میں  طغیانی کا امکان  ہے۔

 اسی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں ممکنہ شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے،اٹک، جہلم اور چکوال میں ممکنہ شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب کا امکان ہے،میانوالی، خوشاب اورسرگودھا میں شدید بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔ فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال میں موسلادھار بارش، سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،لاہور، قصوراور اوکاڑہ میں متوقع بارش کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے ۔