ویب ڈیسک : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جارہی ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق صارفین زیروبیلنس کے باوجود اپنے اہل خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کی جاچکی ہیں جبکہ باقی سائٹس کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
(Cont’d): More than 72% of the affected telecom sites have already been restored. PTA, in close coordination with CMOs, is making all-out efforts to restore the remaining sites at the earliest possible time.
— PTA (@PTAofficialpk) August 17, 2025
PTA highly appreciates the timely efforts of CMOs in extending support… pic.twitter.com/BCjYkV5dFH