سٹی 42: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وارث میر فاونڈیشن میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارتی اسٹیٹ اسپونسرڈ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،بھارتی حکمران خطے میں برتری کے خواہشمند ہیں جو کبھی نہیں ہوسکتا۔
میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ یہاں تقریر کا موقع ملا ہے ،پروفیسر وارث میر مکالمے کی ایک سند کی حیثیت رکھتے تھے ،مناسب وقت پر اس مکالمے اہتمام کیاجانا قابل تحسین ہے ،میں جنگوں کا حامی نہیں ہوں کیونکہ میں کوئی بہادر آدمی نہیں ہوں ،بھارت میں بیٹھی سیاسی قیادت جنگوں کی ہولناک کہانیوں کو بھول گئے ،جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکمران سے خطے میں فلاح کی بات کو مناسب بات سمجھتا ہوں
پہلگام کا واقعہ دہشت گردی تھی لیکن بتائیں تو کس نےکیا کون ملوث تھا ،دوسری جانب میرے ملک میں دودہائیوں سے ہونے والی دہشت گردی کو ن کراتا ہے اس کے مکمل ثبوت موجودہیں،کلبھوشن یادیو کو پکارتے ہیں جبکہ جہلم سے را کے ایجنٹس کا پکڑا جانا جبکہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے کون ہے ،پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارتی اسٹیٹ اسپونسرڈ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،بھارتی حکمران خطے میں برتری کے خواہشمند ہیں جو کبھی نہیں ہوسکتا
پاکستان نے صرف چار گھنٹے میں بھارتی تکبر کو خاک میں ملا دیا،دنیا پاکستان کی بھارت پر برتری کو مان چکی ہے،پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،فیلڈ مارشل حافظ سیدعاصم منیر نے اپنی صلاحیت سے دشمن کے پرخچے اڑا دییے،فیلڈ مارشل حافظ سیدعاصم منیر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے
پانی میرا حق ہے اسکو چھیننے کی کوشش کو ہر طرح سے ناکام بنایاجائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App