ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں چوری کے 36 ہزار اور نقب زنی کے دو ہزار سے زائد مقدمات درج

 لاہور میں چوری کے 36 ہزار اور نقب زنی کے دو ہزار سے زائد مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر لاہور میں چوروں اور نقب زنوں کا راج برقرار ہے ، شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہونے لگے۔

رواں سال کے دوران چوری کے 36 ہزار 904، نقب زنی کے 2107 مقدمات درج ہوئے،پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 8772 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن چوری کی 8522 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن چوری کے 7462 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،سٹی ڈویژن میں 5122، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں چوری کے 4370 مقدمات درج کئے گئے، سول لائنز ڈویژن میں رواں سال کے دوران چوری کی 2656 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 620 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن نقب زنی کی 482 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن نقب زنی کے 378 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن میں 248، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں نقب زنی کے 237 مقدمات کا اندراج کیا گیا، سول لائنز ڈویژن میں رواں سال کے دوران نقب زنی کی 142 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔