ویب ڈیسک : وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار برطانیہ کے 3 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔
پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔
دورہ برطانیہ کے دوران اسحاق ڈار کی ملاقات برطانوی ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر، برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکریٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر، لارڈ واجد خان اور کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل شِرلی ایورکور بوچوے سے ہوگی۔ وزیرخارجہ کے اِس دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، انٹرپرینیورشپ (کاروباری جدت) کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
دورے کے دوران برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ، کشمیری رہنما اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندے بھی ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سینیٹر اسحاق ڈار پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پائلٹ پراجیکٹ اور امی پاس (IMPASS) کے تحت ون ونڈو آپریشن کا افتتاح بھی کریں گے۔