ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسان کوٹارگٹڈڈ سبسڈی نہیں فصلوں کا ریٹ چاہئے:خالد محمود کھوکھر

کسان کوٹارگٹڈڈ سبسڈی نہیں فصلوں کا ریٹ چاہئے:خالد محمود کھوکھر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمرخان: مرکزی صدر کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن ملکی معیشت پر بات کرنے کو تیار نہیں،زراعت مکمل طور پر زبوں حالی کا شکار ہے،سب کو ملک کے لئے سوچنا ہوگا۔
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے   مرکزی صدر کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہاکہ ناقص پلاننگ کانقصان آنے والی نسلوں کو ہوگا،زراعت تباہی کے دہانے پرہے اور کسان اتحادحکومت کی زرعی پالیسیوں سے ناراض ہے، ڈیم نہیں بنائے گئے،سمارٹ ایریگیشن کی جانب نہیں بڑھ سکے،حکومت کی ناقص پلاننگ کا نقصان آنے والی نسلوں کو ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کپاس کی کاشت 60لاکھ ایکڑ سے کم ہوکر 28لاکھ ایکڑ ہوگئی جبکہ مجموعی پیداوار ڈیڑھ کروڑ گانٹھ سے کم ہوکر 52لاکھ گانٹھ پر آچکی ہے،حکومت کہتی ہے کہ کسان پیکج دیاجارہا ہے،کسان کوٹارگٹڈڈ سبسڈی نہیں فصلوں کا ریٹ چاہئے۔خالدمحمودکھوکھر نے کہا کہ کسان کو2برسوں میں گندم کی فصل میں22سوارب کا نقصان ہوا.

کسان نے گندم1900روپےمن میں بیچی،اب لوگ2800روپےمیں خرید رہے ہیں،جعلی پیسٹی سائیڈ پر قانون سازی کے لئے ہم نے کام کیا،ہماری کاوشوں سے نیشنل سیڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہوئی۔