(احمدمنصور)آرمی چیف فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکی ہدایت پرخیبر پختونخواکے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری ہے اورخراب موسم کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بونیر ، شانگلہ اور سوات میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔
پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے خواڑ بانڈہ کے علاقے میں راشن پہنچایا جس میں آٹا،چاول،دالیں،ملک پاؤڈر، نمک،پتی اور کوکنگ آئل شامل ہے۔
آرمی ہیلی کاپٹرز دور دراز علاقوں سے زخمیوں ، عورتوں اور بچوں کو محفوظ مقام تک پہنچا نے میں بھی مصروف ہیں.
پاک فوج کے ڈاکٹرز نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگا لیا ،مفت ادویات کی تقسیم بھی جاری ہے،پاک فوج سیلاب زدگان کی بحالی تک عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔