ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، کارروائی کا آغاز

محکمہ ایکسائز میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، کارروائی کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشادحسین:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں ای پیمنٹ سسٹم نہ ہونے کے باعث محکمہ ایکسائز میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو علی حیدر گیلانی نے مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لےلیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں ای پیمنٹ سسٹم نہ ہونے کے باعث محکمہ ایکسائز میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو علی حیدر گیلانی نے مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لےلیا، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی آڈٹ رپورٹ پر کارروائی کا آغاز کردیاگیا۔

مالی سال 2021 اور 22 میں ای پیمنٹ سسٹم نافذ نا کرنے سے پراپرٹی ٹیکس اور گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایکسائز ملازمین نے کاغذی رسیدوں میں ہیر پھیر کرکے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری میں ریکارڈ بے ضابطگیاں ہوئیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں بھی فراڈ کا انکشاف ہوا ، چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو نے محکمہ ایکسائز میں شفافیت کے لیے فوری ای سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔

سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار مالی بے ضابطگیوں کا واحد حل ای پیمنٹ سسٹم ہے، پراپرٹی ٹیکس اور گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس سمیت تمام ادائیگیاں ای سسٹم کے ذریعے ہونی چاہئیں ۔

ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ ای پیمنٹ سسٹم اور کیش لیس نظام نافذ کرنے سے ہی بد عنوانی کا خاتمہ ممکن ہے، مالی بے ضابطگیاں ہونے کی بڑی وجہ رسید سسٹم ہے جسکوختم کرنا ناگزیر ہے۔