ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام ایکسپریس ٹرین حادثہ، وزیر ریلوے نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

 عوام ایکسپریس ٹرین حادثہ، وزیر ریلوے نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: عوام ایکسپریس حادثہ کی وجہ سے وزیر ریلوے کراچی کا دورہ منسوخ کرکے لاہور کیلئے روانہ ہو گئے،ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں طلب کیے گئے ہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق ایکسپریس ٹرین حادثہ میں اہم پیشرفت، وزیر ریلوے نے دورہ کراچی منسوخ کر دیا، لاہور کے لئے روانہ ہوگئے، ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، وزیر ریلوے صدارت کریں گے۔

وزیر ریلوے کل لودھراں میں جائے حادثہ کا وزٹ بھی کریں گے،وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کسی طور پر بھی کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ حادثہ کے ذمہ داران کے خلاف صرف تادیبی کارروائی یا ٹرانسفر نہیں کریں گے، سخت ترین ایکشن لیں گے، ریلوے میں اصلاحات شروع کر دی ہیں، ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔

 پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں  6بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 2مسافر جاں بحق ہو گیا جبکہ 20سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے