ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ کی گاڑی بیچ سڑک خراب ہو گئی ہے،نوپرابلم

آپ کی گاڑی بیچ سڑک خراب ہو گئی ہے،نوپرابلم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:سی ٹی او لاہور کا شہریوں کیلئے ایک اور اہم اقدام،سٹی ٹریفک پولیس کی موبائل ورکشاپس کاافتتاح کر دیاگیا۔
وائرلیس کمیونی کیشن سےمنسلک 6ٹریفک پولیس موبائل ورکشاپس کاافتتاح کیا گیا،ٹریفک پولیس کےتربیت یافتہ مکینک گاڑی خراب ہونےکی صورت میں فوری پہنچیں گے۔
سی ٹی او  ڈاکٹر اطہر وحیدکے مطابق ابتدائی طورپرموبائل ورکشاپس مال روڈاورجیل روڈپرسہولت فراہم کریں گی ،دائرہ کار وسیع کر کے پورے شہر میں لایا جا رہا ہے۔
شہری گاڑی خراب ہونےکی صورت میں15پرکال کرکےمکینک کومددکیلئےبلاسکیں گے۔ سی ٹی او نے بتایا کہ ٹریفک پولیس وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کیمطابق شہریوں کی مدد میں پیش پیش ہے۔