ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف صحافی خاور حسین مردہ حالت میں گاڑی سے برآمد

معروف صحافی خاور حسین مردہ حالت میں گاڑی سے برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سانگھڑ میں ایک افسوسناک واقعے میں کراچی کے سینئر صحافی خاور حسین کی لاش ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔ مقتول کے سر پر گولی کا زخم پایا گیا ہے جبکہ پولیس واقعے کو خودکشی یا قتل، دونوں پہلوؤں سے دیکھ رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خاور حسین کو سر میں گولی لگی ہوئی تھی۔ واقعہ مرچی 360 ہوٹل کے باہر پیش آیا، جہاں مقتول کی گاڑی کھڑی تھی۔ مقتول صحافی خاور کی لاش سانگھڑ کے مقامی ہسپتال میں منتقل کردی گئی ہے 
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ خودکشی ہے یا قتل، تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ خاور حسین کا تعلق کراچی کے میڈیا سے تھا اور وہ مختلف پلیٹ فارمز پر متحرک صحافتی کردار ادا کر رہے تھے۔ان کی صحافتی وابستگی اور حالیہ سرگرمیوں کے بارے میں بھی  معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔