ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی گرفتار

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) نے لاہور ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق سعد الرحمان بیرونِ ملک سے وطن واپس پہنچے تو امیگریشن حکام نے ان کا پاسپورٹ ہٹ ہونے پر انہیں روکا اور بعد ازاں حراست میں لے کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا۔

سائبر کرائم ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد الرحمان کا نام پہلے سے اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ان کے خلاف سائبر کرائم سے متعلق ایک انکوائری جاری ہے، جس کی بنیاد پر ان کی وطن واپسی پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

NCCIA (نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) کی جانب سے کیس کی مزید تحقیقات  کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی، جن کا اصل نام سعد الرحمان ہے، پاکستان کے معروف یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں جوکہ روست ویڈیوز، وی لاگز، ری ایکشنز اور کامیڈی کانٹینٹ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ان کے یوٹیوب چینل پر 36 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔وہ مختلف یوٹیوبرز کے ساتھ جھگڑوں اور تنازعات کے باعث بھی خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں، جن میں شمیر عباس، عرفان جونیجو، اور دیگر شامل ہیں۔