ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی جانےوالا مسافرطیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

Islamabad Airport, bird smashed, aeroplane accident
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:   اسلام آباد سےکراچی جانیوالا مسافرطیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔
  اسلام آباد سےکراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی. 

نجی ائیرلائن کا مسافر طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ سے ٹیک آف کرنے کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

ٹیک آف کرنے کے دوران  طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارہ گراؤنڈ کردیا گیا۔

اس حادثےکے بعد کراچی اسلام آباد کی 2 پروازیں پی اے 207، 208 منسوخ کر دی گئیں۔

ائیرلائن انتظامیہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ سے کراچی روانگی کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرایا۔  پائلٹ نے روانگی روک کر طیارے کو ٹیکسی وے پر موڑ دیا۔ پرندہ ٹکرانے سے ائیر بس اے 320 طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا، مزید معائنہ جاری ہے۔