لائیو: نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

federal cabinet, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نگران وفاقی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت عارف علوی نے ارکان سے حلف لیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف لیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی کابینہ مختصر رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ڈاکٹرشمشاد اختر وزیر خزانہ, اعجاز گوہر  وزیر تجارت  و صنعت،جلیل عباس جیلانی   وزیر خارجہ,  احمد عرفان اسلم   وزیر قانون, ڈاکٹر عمر سیف  وفاقی وزیر برائے انفرمیشن ٹیکنالوجی , شاہد اشرف تارڑ وزیر مواصلات, لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر وزیر دفاع, سرفراز بگٹی وزیر داخلہ , ڈاکٹر ندیم جان  وزیر صحت , انیق احمد  وزیر مذہبی امور, مرتضی سولنگی  وزیر اطلاعات , جمال شاہ   وزیر ثقافت , مدد علی سندھی وفاقی وزیر تعلیم , خلیل جارج  وفاقی وزیر اقلیتی امور , محمد سمیع سعید  وفاقی وزیر  کابینہ میں شامل ہیں۔

مشعال ملک  معاون خصوصی اور  وصی شاہ معاون خصوصی ثقافت کی حیثیت سے کابینہ میں شامل ہیں۔

ائیر مارشل ریٹائرڈ فرحت حسین خان، احد خان چیمہ اور وقار مسعود خان مشیر برائے وزیر اعظم مقرر ہوئے ہیں۔