ماہرہ خان کی دوسری شادی کی خبروں پر انکی مینیجر کا بیان آگیا

ماہرہ خان کی دوسری شادی کی خبروں پر انکی مینیجر کا بیان آگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی سپر اسٹار اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اداکارہ جلد دوسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔

یہ خبر 16 اگست بروز  بدھ کو انسٹاگرام پیجز میگا لائف اسٹائل اور دیوا میگزین کی جانب سے شیئر کی گئیں جس میں دعویٰ کیا کہ ماہرہ کی شادی کی تقریب کا اہتمام اگلے ماہ ستمبر میں پنجاب کے معروف ہل اسٹیشن پر قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں کیا جائے گا۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-08-17/337700_8165400_updates.JPG

ان پیجز نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اداکارہ کی شادی ان کے قریبی اور پرانے دوست سلیم خان سے ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب انتہائی نجی نوعیت کی ہوگی جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست موجود ہوں گے۔

مینیجر کا بیان:

نجی ویب ٹی وی نے جب اس خبر کی تصدیق یا تردید کے لیے ماہرہ خان کی مینیجر اور ٹیم کی رکن انوشے طلحہٰ خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان رپورٹس کو غیر ذمہ دارانہ صحافت قرار دیا۔انوشے کے مطابق یہ رپورٹس اداکارہ کی فیملی یا ٹیم کے ممبر کے آفیشل بیان کے بغیر شائع کی گئی ہیں تاہم اداکارہ کی مینیجر کی جانب سے بھی ماہرہ کی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں بلکہ چار سال قبل بھی ماہرہ خان اور سلیم کریم کی ترکیہ میں منگنی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

بعدازاں اس حوالے سے ماہرہ خان نے وضاحت پیش کرتے ہوئے گردش کرتی خبروں کی تردید کر دی تھی۔واضح رہے کہ ماہر ہ خان کی پہلی شادی 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جو 2015 میں علیحدگی پر ختم ہوئی، اداکارہ کا پہلی شادی سے ایک بیٹا اذلان ہے۔

Ansa Awais

Content Writer