(ویب ڈیسک) سونے کی اونچی اڑان جاری ،ڈالر مہنگا ہونے پر سونا بھی مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونا 5500 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ45 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی۔دس گرام سونا 4715 مہنگا ہو کر ایک لاکھ 24 ہزار 657 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر سستا ہو کر 1769ڈالر فی اونس کا ہوگیا، صرافہ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور یو اے ای درہم مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔