ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نےٹی20ورلڈکپ کےشیڈول کا اعلان کردیا

آئی سی سی نےٹی20ورلڈکپ کےشیڈول کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :آئی سی سی نےٹی20ورلڈکپ کےشیڈول کا اعلان کردیا ، جس  کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں کھیلا جائے گا

آئی سی سی کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 24 اکتوبر کو ہو گا۔ 23 اکتوبر کو آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز کے مابین میچز ہوں گے۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور تیسرا 29 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔ ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔