شراب لائسنس اجرا کیس میں نیا موڑ 

شراب لائسنس اجرا کیس میں نیا موڑ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) سابق پرنسپل سیکرٹری راحیل صدیقی کے انکشافات پر نیب کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے پر غور، عثمان بزدار اس سے پہلے کب نیب میں پیش ہوچکے ہیں؟

نیب نے شراب لائسنس اجرا انکوئری میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو کل تک جوابات جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے تاہم سابق پرنسپل سیکرٹری کی ساڑھے پانچ گھنٹے پیشی میں انکشافات کے بعد نیب نے وزیر اعلیٰ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اس سے قبل بارہ اگست کو نیب میں پیش ہوئے تھے جہاں تفتیشی ٹیم نے اڑھائی گھنٹے تک عثمان بزدار سے ستر کے قریب سوالات کئے۔ تاہم وزیر اعلیٰ جواب دینے سے قاصر رہے جس پر نیب نے وزیر اعلیٰ کو 12 صفحات پر مشتمل پرفارمہ دیا اور اثاثوں کے حوالے سے بھی مکمل تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ادھر سابق پرنسپل سیکرٹری راحیل صدیقی ساڑھے پانچ گھنٹے کی پیشی میں بھی نیب کو مطمئن نہ کرسکے جس پر کل دوپہر ایک بجے انہیں دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔ مذکورہ کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل اور سی او یونی کارن ہوٹل جمیل عباس نے نیب میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروایا۔