ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عائزہ خان اور دانش تیمور کی بولڈ تصاویر وائرل

عائزہ خان اور دانش تیمور کی بولڈ تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کی کامیاب جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کو مداح ہمیشہ سے بے حد پسند کرتے آرہے ہیں اور  ان کے رشتے کی مثالیں بھی دی جاتی ہیں اور ان دونوں کا شمار انڈسٹری کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے ۔ دانش تیمور اور عائزہ خان  ایک ساتھ کئی ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

پاکستان کی کامیاب جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور  کی شادی کو 6 برس مکمل ہو گئے ہیں، عائزہ خان اور دانش تیمور نے اگست2014 میں شادی کی تھی، عائزہ خان نے کچھ تصاویر  سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں اور  ایک تصویر کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا ہے کہ  میں اس بات میں یقین نہیں رکھتی کہ کوئی انسان پیدا ہی ایسا ہو جو آپ کی طبیعت موافق پیدا ہو، یہ بھی قابل یقین بات نہیں کہ ایک انسان سبھی کے لیے کامل ہو۔ ہر تعلق وقت، قربانیاں اور بہت سی سخت محنت کے بعد پروان چڑھتا ہے۔

عائزہ خان نے لکھا کہ   ہماری شادی 6 سالو ہوگئے ہیں  جبکہ بارہ سال سے میں اس کو جانتا ہوں اور میں آپ کو ایک چیز وثوق سے بتا سکتی ہوں کہ میں کسی کے ساتھ بھی اتنی بے فکر یا پر سکون نہیں رہی ہوں گی جتنا اس کے ساتھ رہی ہوں، جس کے لیے میں اس کی شکر گزار ہوں، شایدوہ میری روح کا ساتھی نہ لیکن میری روح کی ضرورت لازمی طور پر ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

پاکستان کی مقبول جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور   نے  اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ پر فوٹو شوٹ کرایا جسے شائقین  کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے ، دوسری جانب   دونوں ایک ساتھ ڈرامہ سیریل’’مہر پوش‘‘میں بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

عائزہ خان نے ایک اور تصویر شئیر کی اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے لکھا کہ  آپ کی محبت  کے لئے آپ سب کا شکریہ۔

َََََََََََََََََ

View this post on Instagram

Thank you everyone for your love and wishes ????

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

Shazia Bashir

Content Writer