ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ

شہر بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عفیفہ نصر اللہ ) سی ای او ایجوکیشن لاہور نے میٹرک کے خراب نتائج آنے کے بعد لاہور بھر میں تعلیمی ایمرجنسی لگا دی۔

میٹرک کے خراب نتائج آنے کے بعد سی ای او ایجوکیشن نے تعلیمی عمل میں بڑی تبدیلی کردی ہے، تعلیمی اداروں میں اب رٹا سسٹم نہیں چلے گا، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان نے پانچویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے سکولوں میں کنسیپشن پڑھائی کو لازم قرار دے دیا ہے۔ اس سلسلہ میں سینٹرل ماڈل سکول ریٹیگن میں سی ای او ایجوکیشن کی سربراہی میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں لاہور کے گریڈ 17 سے 19 تک کے تمام سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ نے شرکت کی، اس موقع پر سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تعلیمی ایمرجنسی چھ ماہ کے لیے لگانے کا اعلان کیا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس عمل سے بچوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا جبکہ رٹا سسٹم ختم ہونے سے بچوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوگا۔ کچھ اساتذہ کا کہنا تھا کہ اب رٹا سسٹم کی بجائے سبق کو سمجھنے کا شوق پیدا ہوگا۔

سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر خان نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی 17 فروری تک جاری رہے گی۔