ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشن آزادی کے حوالے سے تاجروں کی جانب سے پرُوقار تقریب کا انعقاد

جشن آزادی کے حوالے سے تاجروں کی جانب سے پرُوقار تقریب کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: جشن آزادی کی مناسبت سے لوہا مارکیٹ مصری شاہ میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام،صدر عامر صدیق چودھری نے سینئر نائب صدر عبدالباسط او دیگر تاجر رہنماوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق لوہا مارکیٹ مصری شاہ میں کیک کاٹنے کی تقریب میں تاجر رہنما بشیر احمد کمبوہ ،عاصم شفیق،محبوب سلہری،سید پرویز شاہ اورانعام بٹ سمیت دیگر تاجران نے شرکت کی۔صدر لوہا مارکیٹ مصری شاہ عامر صدیق چودھری نے کیک کاٹا، تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے عامر صدیق کاکہنا تھا کہ مملکت خداداد پاکستان لاکھوں قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا۔
ان کا مزیدکہناتھا کہ اب یہ ذمہ داری تاجروں پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اس وطن کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، قائداعظم محمدعلی جناح کے فلسفے پر عمل درآمد کرکے ہی ملک کو معاشی و اقتصادی طور پر مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔اس موقع پرتاجروں نے ملکی سلامتی و یکجہتی کیلئے بھی دعا کی۔