ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مستحکم اور معاشی طور پر مربوط جنوبی ایشیا کے لیے کوششیں جاری رکھے گا: اسحاق ڈار

پاکستان مستحکم اور معاشی طور پر مربوط جنوبی ایشیا کے لیے کوششیں جاری رکھے گا: اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم پہلے دن سے ایران امریکا تنازعے کے حل کی کوشش کررہے ہیں, لبنان سیز فائر کے بعد آبنائے ہرمز کھلنا خوش آئند ہے، پاکستان مستحکم اور معاشی طور پر مربوط جنوبی ایشیا کے لیے کوششیں جاری رکھے گا ۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا بے پناہ صلاحیت کے باوجود اعتماد کے فقدان کا شکار ہے، جنوبی ایشیا دنیا کے کم ترین معاشی طور پر مربوط خطوں میں شامل ہے، مشترکہ ترقی کے لیے تجارت، مضبوط روابط اور عوامی رابطوں کا فروغ ناگزیر ہے۔ علاقائی تنازعات اور کشیدگی نے توانائی کی سپلائی چینز کو شدید متاثر کیا، رکاوٹوں سے توانائی کے تحفظ، غذائی تحفظ اور معاشی استحکام پر منفی اثرات پڑے۔ 

اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی نظام اور بین الاقوامی اصولوں کے احترام پر زور دیا، کہا کہ دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے۔ وزیرِ خارجہ کی جانب سے سارک اور اقوامِ متحدہ جیسے پلیٹ فارمز کے کردار کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ 47سال بعد پاکستان کی بڑی ثالثی اچھی کامیابی ہے. پاکستان مستحکم اور معاشی طور پر مربوط جنوبی ایشیا کے لیے کوششیں جاری رکھے گا ۔

ہم پہلے دن سے ایران امریکا تنازعے کے حل کی کوشش کررہے ہیں, امریکا اور ایران کے درمیان صرف چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے, ایران امریکا تنازعے کی وجہ سے خطے میں تجارت متاثر ہوئی, خطے کے ممالک کے درمیان باقائدہ تجارت کا کوئی نظام موجود نہیں. انہوں نے کہا کہ لبنان سیز فائر کے بعد آبنائے ہرمز کھلنا خوش آئند ہے۔