ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بل پورا لیا جاتا ہے مگر بجلی آدھی بھی نہیں دی جاتی ، یہ سروس ہے یا مذاق ؟ ; حافظ حمد اللہ 

بل پورا لیا جاتا ہے مگر بجلی آدھی بھی نہیں دی جاتی ، یہ سروس ہے یا مذاق ؟ ; حافظ حمد اللہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بجلی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں پر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمد اللہ کا رد عمل  سامنے آگیا 

حافظ حمد اللہ  نے کہا یہ کیسا نظام ہے کہ بجلی مہنگی بھی ہے ، اور غائب بھی ہے ۔پاکستانی عوام دنیا کا بد قسمت قوم ہے جو پورے بل ادا کرتے ہیں اور بجلی سے محروم بھی ہیں ۔جب بجلی غائب ہو ، اور بل حاضر ہو ، تو سوال تو اٹھیں گے ۔ 

بل پورا لیا جاتا ہے مگر بجلی آدھی بھی نہیں دی جاتی ، یہ سروس ہے یا مذاق ؟ میٹر تیز ، بجلی سست ، لگتا ہے حکومت نے رفتار کا توازن ہی الٹا کردیا ہے ۔مہنگی بجلی اور مسلسل لوڈ شیڈنگ ، یہ دوہرا بوجھ عوام کی کمر توڑ رہا ہے ۔کاروباری حلقے شدید متاثر ہیں ۔چھوٹی صنعتیں بند ہونے کے قریب ہیں ۔اندھیرے میں معیشت نہیں چلتی اور بیانات سے کارخانے اور کاروبا رنہیں چلتے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے فیصلے پر نظرثانی کریں ۔

حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دیں ریاست ماں جیسی ہے ۔لہذا ریاست ماں کا کردار ادا کرے۔عوام پر ظلم اور نا انصافی نہ کرے ۔