رائو دلشاد: ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور دکانداروں کی جانب سے مبینہ گرانفروشی کا سلسلہ جاری ہے.
ذرائع کے مطابق سرکاری طور پر ایل پی جی کی قیمت 304 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود لاہور بھر میں یہ 470 سے 480 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس ایل پی جی مافیا کے سامنے بے بس نظر آتی ہیں جبکہ دکانداروں کے مطابق مہنگی فروخت کی ذمہ داری ان پر نہیں ہے.
دکانداروں کا مزید کہنا تھا کہ وہ صرف 15 سے 20 روپے کے مارجن پر گیس فروخت کر رہے ہیں جبکہ انہیں گیس 450 روپے فی کلو میں فراہم کی جاتی ہے۔
دوسری جانب شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی مافیا بہت طاقتور ہے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اسے نکیل ڈالی جائے۔