ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل کر لی گئی

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل کر لی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل کر لی گئی ہے۔

 ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کی سرجری راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں مکمل کی گئی، آپریشن ڈیڑھ گھنٹے سے زائد تک جاری رہا۔

 واضح رہے کہ 29 مارچ کو عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں انکشاف ہوا تھا کہ ان کی بینائی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہے۔

 میڈیکل رپورٹ سامنے آنے سے ایک روز قبل پمز ہسپتال کے آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر عارف خان نے ان کا طبی معائنہ کیا تھا۔

 رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ میں پوسٹیرئیر ویٹریئس ڈیٹچمنٹ کی تشخیص ہوئی ہے.

  آنکھ میں دھندلاہٹ اور سیاہ دھبے نمایاں ہو رہے ہیں جبکہ انہیں اس میں فلیشز اور سر میں درد کی شکایت بھی ہے۔

 رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا تھا کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ میں مایوپیا اور اسٹیگ میٹزم کی بھی نشاندہی ہوئی ہے جس کے باعث مریض کی قریب کی نظر متاثر ہوتی ہے۔

 ڈاکٹروں نے انہیں عینک کے باقاعدہ استعمال، مختلف آئی ڈراپس اور دیگر ادویات تجویز کی تھیں۔ ماہرین نے بشریٰ بی بی کو چار ہفتوں بعد دوبارہ طبی معائنے کا مشورہ دیا تھا۔

 میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کی جانب سے انہیں فوراً ہسپتال منتقل کر کے علاج کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔
 

Ansa Awais

Content Writer