ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

شہر میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے.

 ذرائع کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 2700 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ نیشنل گرڈ اسٹیشن سے 2300 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اس کے باعث 400 میگاواٹ کا شارٹ فال پیدا ہو گیا ہے۔

  لیسکو کے مطابق لاہور شہر میں 3 سے 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔

شہری علاقوں میں 6 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 7 سے 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔

پاور ڈویژن نے ملک بھر میں شام کے اوقات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا تھا۔

  پاور ڈویژن نے ملک بھر میں شام کے اوقات میں سوا 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدام بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق شام 5 بجے سے رات 1 بجے کے درمیان روزانہ 2.25 گھنٹے بجلی بند کی جائے گی، جبکہ اس لوڈ مینجمنٹ کا مقصد فی یونٹ تقریباً 3 روپے تک ممکنہ اضافے کو روکنا تھا،جولائی تا فروری بجلی صارفین کو 46 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا، جبکہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود بجلی 71 پیسے فی یونٹ تک سستی کی گئی۔