ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی سزا معطلی کی درخواستیں 20 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کردیں، دو رکنی بینچ سماعت کرے گا.
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی سانحہ نو مئی کے سزا یافتہ تحریک انصاف کے رہنماء اعجاز چوہدری کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا،۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اس کیس میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ عرفان خان لودھی پیش ہوں گے جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر بھی عدالت میں مؤقف پیش کریں گے۔
دوسری جانب اعجاز چوہدری کے وکلاء بھی اپنے دلائل کے ساتھ عدالت میں موجود ہوں گے۔اعجاز احمد چوہدری کو سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جسے انہوں نے ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ وہ نہ صرف اپنے مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کر چکے ہیں بلکہ ان سزاؤں کی معطلی کے لیے بھی الگ درخواستیں جمع کروا چکے ہیں.