ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: معمولی جھگڑے پرچھریوں سے وار، 3 افراد زخمی ، ملزم فرار

لاہور: معمولی جھگڑے پرچھریوں سے وار، 3 افراد زخمی ، ملزم فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور کے علاقے بادامی باغ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معمولی جھگڑے پر  محلے داروں کے درمیان چھریاں چل گئیں ہیں ۔

ذرائع کے مطابق خطرناک وار کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے  ہیں جبکہ انہیں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  زخمی ہونے والوں میں 37 سالہ وحید، 21 سالہ حسین اور اس کا بھائی حسن شامل ہیں۔

 پولیس کے مطابق واقعہ محلے داروں کے درمیان لڑائی کے باعث پیش آیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔