ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان انتقال کر گئیں

 قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، جس سے کھیلوں کی دنیا میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کے مطابق نتالیہ خان گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ان کی سرجری ہوئی تھی تاہم وہ مکمل طور پر صحتیاب نہ ہو سکیں اور حالت مزید بگڑنے پر انتقال کر گئیں۔

فیڈریشن کے عہدیداران نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی تھیں جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، جبکہ ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔