ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 280.46 روپے سے بڑھ کر 280.62 روپے پر بند ہوا . 

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا گیا ۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر8 پیسے مہنگا ہوکر 282.17 روپے پرآگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 28 پیسے مہنگاہوکر 320.71  روپے، یو اے ای درہم 3 پیسے بڑھ کر 77.01 روپے، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 56 پیسے کمی سے 373.50 روپے  پر آگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75.17 روپے پر برقرار رہا ۔