سٹی42: وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے الیکٹرک وہیکلز (EV) چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت بنیادی ٹیرف میں 22 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔
نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق EV چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 45 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 23 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ٹیکسز شامل کرنے کے بعد نئی قیمت 38 روپے فی یونٹ ہوگی جبکہ اس سے قبل یہ قیمت 75 روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی تھی۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی مد میں بھی اب EV چارجنگ اسٹیشنز پر اضافہ یا کمی لاگو نہیں ہوگی جو کہ بجلی کے نرخوں میں استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔