شہر میں سائیکل اور مویشی چور بے لگام، 200 سے زائد مقدمات درج

 شہر میں سائیکل اور مویشی چور بے لگام، 200 سے زائد مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہر لاہور میں سائیکل اور مویشی چور بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 75، مویشی چوری کے 154 مقدمات درج ہوئے۔ 

سائیکل چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 23 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، اقبال ٹاؤن ڈویژن سائیکل چوری کے 19 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، سائیکل چوری کی 14 وارداتوں کے ساتھ ماڈل ٹاؤن ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا۔ صدر اور سول لائنز ڈویژن میں 8، 8، سٹی ڈویژن میں سائیکل چوری کے 3 مقدمات درج ہوئے۔ 

دوسری جانب مویشی چوری کی وارداتوں میں بھی کینٹ ڈویژن 54 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن مویشی چوری کے 33 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن مویشی چوری کے 32 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ سول لائنز ڈویژن میں مویشی چوری کے 13 مقدمات درج کئے گئے، اقبال ٹاؤن اور سٹی ڈویژن میں مویشی چوری کے 11، 11 مقدمات درج ہوئے۔