بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے شہری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : لاہور کے علاقے  ہربنس پورہ لال پل بازار میں بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔

ڈاکو شہری رفاقت علی سے تین لاکھ روپے کیش چھین کر فرار ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق رفاقت نے مغلپورہ یو بی ایل برانچ سے تین لاکھ کیش نکلوایا تھا،وہ پیسے لے کر گھر آرہا تھا کہ تعاقب میں موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ 

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی، جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

دوسری جانب پولیس واردات کے بعد ڈاکوؤں کی تلاش میں مصروف ہے۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق بینک سے پیسے کر کے نکلنے والے رواں سال میں 98 افراد لوٹے جا چکے ہیں۔