قومی اسمبلی نے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کی تحریک مسترد کردی

قومی اسمبلی نے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کی تحریک مسترد کردی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے حکم پر انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی فراہمی کی تحریک مسترد کر دی۔

 وفاقی کابینہ نے پنجاب اور کے پی انتخابات کیلئے 21 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری پارلیمنٹ کو بھیجی تھی۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں خواجہ آصف، رانا تنویر، ایاز صادق، امیر مقام، مرتضٰی جاوید عباسی، رانا ثنااللہ، مصدق ملک، اسعد محمود، شاہ زین بگٹی، ریاض پیرزادہ اور حنا ربانی کھرسمیت دیگر کابینہ اراکین شریک ہوئے۔

  کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے پنجاب میں الیکشن کے لیے فنڈز سے متعلق فیصلے پر غور کیا گیا جس کے بعد کابینہ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری پارلیمنٹ کو بھیجی۔

Bilal Arshad

Content Writer