سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کو خوشخبری سنادی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کو خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملازمین کو عیدالفطر پر بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سی اے اے بورڈ نے ملازمین کو عید الفطر پر بونس دینے کی منظوری دے دی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ سی اے اے بورڈ اجلاس سیکرٹری ایوی ایشن کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن سمیت بورڈ ارکان نے شرکت کی۔

 ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ملازمین یونین نے انتظامیہ سے بونس دینے کی درخواست کی تھی۔

Bilal Arshad

Content Writer