ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے گورنر پنجاب کا نام بھی سامنے آگیا

مخدوم احمد محمود
کیپشن: Makhdoom Ahmed Mehmood
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب عمر سرفراز کو عہدے سے برطرف کئے جانے کے بعد نئے گورنر پنجاب کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مخدوم احمد محمود کو گورنر پنجاب تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔ مخدوم احمد اس سے پہلے بھی گورنر پنجاب کے عہدے پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

چند روز قبل ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی جانب سے دئیے گئے مخدوم احمد محمود کے نام پر اتفاق کیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو برطرف کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کردی ہے جو ایوان صدر کو موصول بھی ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدرمملکت وزیراعظم کی ایڈائس پر عمل کرنے کا پابند ہوتا ہے۔

ذرائع ایوان صدر کے مطابق جب صدر مملکت ایڈوائس منظور کرتا ہے تو اس کے بعد عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے  پرویز الہی کے ساتھ مشاور ت کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعد لیگی حکومت نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹایا۔

دوسری جانب عمر سرفراز چیمہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا  ہے کہ وزیراعظم کے پاس مجھ کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں، یہ اختیار صدر کے پاس ہے۔کل اسمبلی میں جو واقعہ ہوا وہ افسوسناک ہے۔مخالفین کو مار پیٹ کر بھگادیں کیا ہم نے ایسے الیکشن کروانے ہیں ؟ پرویز الہیٰ پر تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نےسوال اٹھایا کہ کیا یہ الیکشن ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق کرایا گیا ؟ڈپٹی اسپیکر پورے عمل میں پارٹی بنے۔حمزہ شہباز کے پاس ووٹ تھے تو انتخاب کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے تھا۔

 

 

 

 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor