گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

عمر سرفراز چیمہ
کیپشن: Umar Sarfaraz Cheema
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ا ن کے عہدے سے ہٹادیا۔ وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو برطرف کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کردی۔

تفصیلات کےمطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ایڈوائس ایوان صدر کو موصول ہوگئی ہے  جبکہ صدر وزیراعظم کی ایڈوائس کا پابند ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے  پرویز الہی کے ساتھ مشاور ت کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعد لیگی حکومت نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹایا۔

دوسری جانب عمر سرفراز چیمہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا  ہے کہ  وزیراعظم کے پاس مجھ کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں، یہ اختیار صدر کے پاس ہے۔کل اسمبلی میں جو واقعہ ہوا وہ افسوسناک ہے۔مخالفین کو مار پیٹ کر بھگادیں کیا ہم نے ایسے الیکشن کروانے ہیں ؟ پرویز الہیٰ پر تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نےسوال اٹھایا کہ کیا یہ الیکشن ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق کرایا گیا ؟ڈپٹی اسپیکر پورے عمل میں پارٹی بنے۔حمزہ شہباز کے پاس ووٹ تھے تو انتخاب کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے تھا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor