ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعدحسین رضوی کی مشکلات میں اضافہ،نیا نوٹیفکیشن جاری

سعدحسین رضوی کی مشکلات میں اضافہ،نیا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کالعدم تحریک لبیک پرپابندیوں کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوگئی، سربراہ کالعدم تحریک لبیک سعد رضوی کی جائیداد منجمد کردی گئی،سعدرضوی کانام بھی مشتبہ دہشتگردوں کی فہرست شیڈول 4میں شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پرپابندیوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی،سربراہ کالعدم تحریک لبیک سعد رضوی کی جائیداد منجمد کردی گئی،حکومت نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا جبکہ سربراہ کالعدم تنظیم سعدرضوی کانام مشتبہ دہشتگردوں کی فہرست شیڈول 4میں شامل کیاگیا،محکمہ داخلہ پنجاب نےسعد رضوی کانام شیڈول 4 میں شامل کرنے کانوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کا شناخی کارڈ بھی بلاک کردیا گیا،سربراہ کالعدم تنظیم سعد رضوی کوئی بینک اکاؤنٹ استعمال نہیں کرسکیں گے،سعد رضوی کسی قسم کی جائیداد کی خریدوفروخت بھی نہیں کرسکیں گے،نیکٹا نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کرلیا،سعد رضوی کو اصل پاسپورٹ متعلقہ تھانے کےانچارج کوجمع کرواناہو گا۔مستقل رہائش گاہ سےکہیں اورجانےپر متعلقہ تھانےسے پیشگی اجازت لیناہو گی،سعد رضوی کو کہاں جانا ہے؟ کس سے ملنا ہے؟ اس کی بھی تفصیل دینا ہوں گی۔

علاوہ ازیں محکمہ داخلہ نے تحریک لبیک کے تمام اثاثہ جات منجمد کر دئیے،تمام ڈی سی تحریک لبیک کے اثاثہ جات کو تلاش کریں۔تلاش کرنے ہر تمام اثاثہ جات منجمد کر دئیے جائیں۔تحریک لبیک یہ اثاثہ جات استعمال نہ کر سکیں۔محکمہ داخلہ نے تمام ڈی سیز کو کالعدم تحریک لبیک کے لانگ مارچ پر الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ کا کہناتھا کہ تمام ڈی سیز کالعدم تحریک لبیک کے لانگ مارچ کو روکنے کے لئے اقدامات کریں، تحریک لبیک کے کارکنوں کو ایک جگہ اکٹھا نہ ہونے دیں۔ تحریک لبیک کے سرگرم کارکنوں کی لسٹ محکمہ داخلہ اور پولیس کو دی جائے۔ تحریک لبیک کے لانگ مارچ کو ہر صورت نا کام بنایا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer