ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پابندیوں میں تبدیلی اور توسیع

Sindh coronavirus
کیپشن: Sindh coronavirus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیوں میں تبدیلی اور توسیع کر دی گئی، سندھ میں کاروباری، سماجی پابندیاں 16 مئی تک نافذ رہیں گی، محکمہ داخلہ سندھ نے اس ضمن میں ایک بار پھر حکم نامہ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نئے حکمنامے کے مطابق سندھ میں دو روزہ کاروباری سرگرمیوں کو بند رکھنے کے ایام میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کردی گئی، صوبے بھر میں ہفتہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی تاہم اشیائے خورد و نوش، ادویہ اسٹورز، ہسپتال، کلینکس، دودھ، بیکری، قانون نافز کرنے والے اداروں، میڈیا اداروں اخبار فروشوں سمیت لازمی خدمت کے اداروں پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے لیے سحری سے شام 6 بجے تک اجازت ہوگی، اس سے قبل کاروباری مراکز صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت تھی، سینما، تھیٹر، تفریحی پارکس اور مزارات مکمل بند رہیں گے، ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

پبلک ٹرانسپورٹ کی ہفتے میں دو روز کی بندش 26 اپریل تک ہوگی، ریسٹورنٹس کے اوپن ایریا میں افطار کے وقت سے رات 12 بجے تک کھانے کی سروس کی اجازت ہوگی تاہم انڈور سروس پر مکمل پابندی عائد ہوگی، شادی ہالز میں انڈور اور آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی عائد ہوگی۔

نماز تراویح کے اجتماعات کھلے مقامات پر ہوں گے، جہاں ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا، سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کو روٹیشن پالیسی کے تحت بلایا جائے گا، تمام کام کی جگہوں اور دفاتر میں ماسک کا استعمال ضروری ہوگا۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 182 ہوگئی، اب تک 6 لاکھ 50 ہزار 775 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس اب تک 15 ہزار 928 افراد کی زندگیاں نگل چکا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer